شہری پرتشدد،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل معطل

شہری پرتشدد،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل معطل

شہری محمد فراز جیلانی کی مدعیت میں احسنشے کی حالت میں تشدد کیا گیا،40ہزار کی رقم بھی چھین لی،مدعی مقدمہان مہر کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل کراچی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ احسان مہر کے خلاف مقدمہ درج ،مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں شہری محمد فراز جیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں حبس بے جاں میں رکھنے ، جھگڑے کرنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل شہری نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے نشے کی حالت میں حبس بے جان میں رکھ کر تشدد کیا،سینٹرل جیل کالونی میں رہائش پذیر اپنے رشتے دار سے ملنے آیا تھا،اس دوران میرے دوست سید حسن،بصام قادر ، محسن حسین، عباد راشد بھی مجھ سے ملنے وہاں آئے تھے ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ احسان مہر نشے کی حالت میں مجھے اور میرے دوستوں کو نازیبا الفاظ کہنے لگا،احسان مہر ہم سے جھگڑنے لگا اور سینٹرل جیل کی موبائل منگوا کر مجھے اور میرے دوستو کو دھکے مارے ،احسان مہر اور دیگر افراد ہمیں اغواء کرکے اندرون جیل کمرے میں لے گئے ،دیگر نامعلوم افراد نے ہم پر تشدد کیا،ہمارے موبائل فون زبردستی چھین لئے ، مدعی مقدمہ کا الزام ہے کہ اس سے نقد 40 ہزار روپے بھی چھین لئے ، ہم سے زبردستی قبول کروایا کہ ہم نشہ کرتے ہیں،ہم سے زبردستی معافی نامے پر انگوٹھا لگوایا،بعد میں موبائل فون واپس کرکے ہمیں چھوڑ دیا گیا لیکن 40 ہزار رقم واپس نہیں کی۔دوسری جانب ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک اسلم نے ملوث افسر احسان مہر کو معطل کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں