متحدہ ورکرز فرنٹ وفد کی جنید انور سے ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

متحدہ ورکرز فرنٹ وفد کی جنید انور سے ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید امین الحق کی قیادت میں متحدہ ورکرز فرنٹ (کے پی ٹی) کے۔۔۔

 وفد نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ جنید انور چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کے پی ٹی سے وابستہ محنت کشوں اور ملازمین کو درپیش مسائل، مطالبات اور تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وفد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک سے تین گریڈ تک کی تمام بھرتیاں مقامی ڈومیسائل کی بنیاد پر کی جائیں، لیبر ٹرسٹی کی خالی اسامی پر سی بی اے کے مطابق جلد تقرر کو یقینی بنایا جائے۔ سید امین الحق نے کہا کہ محنت کشوں کے جائز حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا مستقل حل اولین ترجیح ہے ، اس ضمن میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں