فلیٹ کا 20سال سے قبضہ نہ ملنے پر سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

 فلیٹ کا 20سال سے قبضہ نہ ملنے پر سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 20 سال بعد بھی فلیٹ کا قبضہ نہ ملنے کے خلاف خاتون کی درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ کراچی سے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر میں 2006 میں فلیٹ بک کرایا گیا تھا تاہم دو دہائیاں گزرنے کے باوجود قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ وکیل کے مطابق عمارت تعمیر ہوچکی ہے لیکن درخواست گزار کو اس کے فلیٹ کا قبضہ تاحال نہیں ملا۔ بلڈر کے وکیل نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بلڈنگ پلان کی منظوری نہیں ملی، جس کے باعث قبضہ دینے میں رکاوٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں