مختلف مقامات سے خاتون، دو مردوں، بچے کی لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے خاتون، دو مردوں، بچے کی لاشیں برآمد

پتوکی کے قریب دریائے راوی سے خاتون،نتھوکی گائوں سے لاپتہ بچے کی لاش ملی دوافراد کی لاشیں مصطفی آباد کراسنگ پل سٹاپ اور کاہنہ منڈی روہی نالے سے ملیں

قصور،مصطفی آباد،کاہنہ (نمائندگان دنیا، خبرنگار، نامہ نگار)مختلف مقامات سے نامعلوم خاتون اوردومرد وں سمیت بچے کی لاشیں برآمد،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پتوکی ہلہ کے قریب دریائے راوی بونگی لالو کے مقام سے دریا سے 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت نہ ہوسکی ۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی ۔قصور کے گاؤں نتھوکی میں کھیتوں سے 14 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

شناخت دین محمد کے بیٹے افضال کے نام سے ہوئی جو دو روز سے لاپتہ ،اغوا کا مقدمہ درج تھا، بظاہر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔مصطفی آباد کے علاقے کراسنگ پل بس سٹاپ کے قریب گرین بیلٹ سے 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے پرپولیس نے اسے پوسٹمارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا اور ورثا کی تلاش شروع کردی۔کاہنہ میں سبزی منڈی کے قریب روہی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش ملنے پر پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں