مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، مرمتی کام کے نام پر شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ہے اور ۔۔۔
شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ ٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں 84 انچ قطر آب کامرمتی کام مکمل کر لیاگیا،بدھ اور جمعرات سے پانی کی فراہمی مکمل طورپرشروع کردی ہے ۔ گلشن اقبال بلاک 19 میں 84 انچ قطر آب کی لائن میں رساؤآگیا تھا،جس کامرمتی کام پیر سے شروع کیاگیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 200 ملین گیلن یومیہ پانی کم فراہم کیاجارہا تھا۔اطلاعات کے مطابق 84 انچ کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر میں پانی کانظام درہم برہم ہوکر رہے گیا، شہری پانی کی بوند بوندکو ترس گئے ۔ ایک لائن کے مرمتی کام نے شہرکے مختلف علاقوں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، صدر،لائنزایریا، اولڈسٹی ایریا،محمودآباد،ڈیفنس ،گلہبار سمیت دیگر میں چاردن سے پانی کی فراہمی بند ہے ۔