خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، صوبائی وزیر صحت
کراچی(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے مشن کے تحت ایک پروقار منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں بلاسود دو لاکھ روپے تک کے قرضوں کے چیکس تقسیم کیے گئے ۔اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ساتھ شراکت داری کراچی کے تاریخی تعلیمی ادارے نارائن جگن ناتھ ودیا ہائی اسکول میں منعقدہوئی ۔تقریب میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ یہ پروگرام اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے تعاؤن سے عمل میں لایا جا رہا ہے ۔بلاسود مائیکرو فنانس تقریب کے دوران کاروباری خواتین میں چیکس تقسیم کیے گئے ۔ عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی یہ فراہمی گھومتے ہوئے فنڈ کے اصول پر کام کرے گی جس کے ذریعہ پہلے مرحلے میں 7000 خواتین کو دو لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا ، جس سے حاصل ہونے والی واپسی رقم کو مزید خواتین کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا، یوں یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔