انصاف لائرزکاپولیس افسران کیخلاف کیس دائر کرنیکا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انصاف لائرز فورم نے ایم پی او کے تحت رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریوں کو آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس افسران کے خلاف عدالت میں کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔
۔ انصاف لائرز فورم کے رہنما ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ ایم پی او جیسے قانون کا استعمال جمہوری آوازوں کو دبانے کے لیے کیا جا رہا ہے جو آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بدترین ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی پامالی ہے ۔ گرفتار کارکنوں پر پولیس تشدد نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے فسطائی طرزِ عمل کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس سیاسی انتقام کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہیں ۔