گلی، محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات، 4طالبات زخمی

گلی، محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات، 4طالبات زخمی

لیاری اور لیاقت آباد میں اسکول جاتی بچیوں پر حملے ، قریبی اسپتال منتقلایک ماہ میں ہزاروں کیسز، شہریوں کا میئر سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

کراچی (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ۔ بچوں ، خواتین اور معمرافراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔گزشتہ روز لیاری میں آوارہ کتوں نے 3 طالبات کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ انچارج ریبیز سیل سول اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمی طالبات کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ طالبات صبح پیدل اسکول جا رہی تھیں جب کتوں نے حملہ کیا ۔ ادھرلیاقت آباد میں بھی کتے نے طالبہ کو اسکول جاتے ہوئے کاٹ لیا ، اسکول کے اساتذہ نے طالبہ کی مدد کی اور آوارہ کتوں کو بھگایا۔طالبہ کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طالبہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھرروانہ کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے ۔ اسکول جانے والے بچے بھی آوارہ کتوں سے غیرمحفوظ ہیں۔کتے راہ چلتے افراد کے پیچھے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں ، خواتین اور معمرافراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مساجد جاتے ہوئے خود آتا ہے کہ کہیں کتے حملہ نہ کردیں۔علاقہ مکینوں نے میئرکراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ آورہ کتوں کے خاتمے کے لیے فوری اورسنجیدہ اقدامات کریں۔دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران کراچی میں پانچ ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں