پاپوش نگر میں بینک گارڈ کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاپوش نگر میں فائرنگ سے زخمی خاتون اسپتال میں چل بسی۔خاتون کی شناخت 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف کے نام سے ہوئی۔۔۔۔
پولیس کے مطابق فائرنگ نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ صالح نے کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کا پستول تحویل میں لے لیا گیا۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے غلطی سے فائر کا مؤقف اختیار کیا،دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ مذکورہ خاتون کو جانتا ہے اور اس کے بقول خاتون اسے بلیک میل کر رہی تھی۔زاہدہ کی ملزم سکیورٹی گارڈ سے دوستی تھی،ملزم کے مطابق مقتولہ اسے ویڈیو دکھا کر بلیک میل کررہی تھی اور اس سے ماضی میں رقم بھی لے چکی تھی اور مزید رقم کا تقاضا کررہی تھی۔