سڑک پر کچراپھیلانے پر 2افرادکے خلاف مقدمہ درج

 سڑک پر کچراپھیلانے پر 2افرادکے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقہ غربی مومن آبادٹاؤن میں سڑک پر کچرا پھیلانے والے 2افرادکے خلاف سیکشن 144کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرادی گئی ہے۔۔۔

 ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع غربی کے افسران نے علاقے میں مانیٹرنگ کے دوران پولیس کو ان افراد کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں کچرا پھیلانے ،ڈسٹ بن اور کھلے کچرے میں آگ لگا کر ماحول خراب کرنے اور ڈسٹ بن چوری کرنے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں