پاسبان کی درخواست پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب

 پاسبان کی درخواست پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب

کراچی (این ا ین آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی بلند و بالا عمارتوں پر نصب خطرناک بل بورڈز کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر آئینی درخواست پرسندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا۔۔

 سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس محمد جعفر رضا پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست نمبر 594/2025 کی سماعت کی۔پاسبان کے وکیل خرم لاکھانی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئینی درخواست کی سماعت میں مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم کے ایم سی نے مؤقف اختیار کیا کہ بل بورڈز کا معاملہ براہِ راست اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے کے ایم سی سے استفسار کیا کہ اگر بلند عمارتوں پر نصب یہ ڈھیلے ڈھالے بل بورڈز گر کر جان و مال کو نقصان پہنچائیں تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ عدالت نے کے ایم سی کو اس حوالے سے اپنے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں