پاک یو اے ای تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، گورنر سندھ

پاک یو اے ای تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک یو اے ای تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات روشن ہیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل فیملی کے خلیفہ القمزی، شیخ سلطان بن زائد النہیان کے ڈائریکٹر علی المنصوری اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کے ناصر الطلحائی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں