ایپسٹین فائلز سے مغربی شیطانی چہرہ پھر بے نقاب، تنظیم اسلامی

ایپسٹین فائلز سے مغربی شیطانی چہرہ پھر بے نقاب، تنظیم اسلامی

تمام سیکولر اور لبرل حلقوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، شجاع الدین شیخ سندھ اسمبلی میں شراب پرپابندی کامطالبہ ردکر دینا شرمناک عمل ہے، بیان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ایپسٹین فائلز نے مغرب کا حقیقی شیطانی چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب کر دیا ہے جس سے تمام سیکولر، لبرل حلقوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ سندھ اسمبلی میں ایک اقلیتی رکن کے شراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کے مطالبہ کو مسلم اراکین کا رد کر دینا شرم ناک عمل ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیفری ایپسٹین کی افشا شدہ فائلوں نے مغرب کے اعلی اخلاقی اقدار کے بلند و بالا دعوں کے دجل کا پردہ چاک کر کے ان کا اصل ابلیسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایپسٹین فائلز چند افراد کی جنسی گراوٹ تک محدود نہیں بلکہ عالمی اشرافیہ کے اخلاقی، فکری اور تہذیبی زوال کی زندہ گواہی ہیں۔ اِن فائلز نے مغرب، جو خود کو انسانی حقوق کا علمبردار قرار دیتا ہے ، کے عمل کا پردہ چاک کر دیا ہے اور یہ حقیقت سب پر آشکار ہوگئی ہے کہ عملی طور پر وہ انسانیت کے بدترین استحصال میں ملوث ہے ۔ ایپسٹین کا نیٹ ورک دراصل اشرافیہ کے اس گٹھ جوڑ کی علامت تھا جس میں کمزور اور بے بس انسان خصوصا انتہائی کم عمر بچیاں اِس شیطانی تہذیب کے لیے صرف تجارت اور استعمال کی اشیا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں