سراج الدین عزیز کی نئی تصنیف کی تقریب رونمائی
سکراچی(سٹی ڈیسک)ممتاز دانشوراور بینکار سراج الدین عزیز کی نئی کتاب اِن گاڈز ورڈزکی تقریبِ رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ یہ کتاب قرآنِ مجید کے مطالعے کو سوال و جواب کے منفرد اسلوب میں پیش کرتی ہے ، جس میں تحقیق، تدبر اور سیاق و سباق کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔۔۔
تاکہ قاری الہامی پیغام کو گہرائی اور فہم کے ساتھ سمجھ سکے ۔تقریب میں جید علماء، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مذہبی و اخلاقی موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کتاب اور اس کے مرکزی موضوعات پر ایک پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت جناب طارق بن آزاد نے کی۔ اس مذاکرے میں ڈاکٹر سید محمد محبوب الحسن بخاری، پروفیسر سعدیہ انصاری، ڈاکٹر محمد عاطف اسلم راؤ، عرفان صدیقی، سراج الدین عزیز اور معراج الدین عزیز نے شرکت کی۔