موٹر سائیکل لفٹر گروہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل لفٹنگ/ اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث پیشہ ور 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ گرفتار،ملزمان سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمدکرلی گئیں،ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی اور میٹھادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کی شناخت محمد معین، رضوان عرف واجو اور امجد کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم معین اس سے قبل بھی ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے .ملزم رضوان اس سے قبل بھی 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ۔