پولیس چیف کا کرائم سین یونٹ کا دورہ

پولیس چیف کا کرائم سین یونٹ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس اسٹیشن بریگیڈ میں قائم کرائم سین یونٹ (سی ایس یو) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی کرائم سین یونٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی نے یونٹ کی کارکردگی، ڈیلی آپریشنز، شواہد کے تحفظ کے طریقۂ کار اور سائنسی انداز میں کرائم سین کی تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس چیف نے شواہد کے موثر تحفظ اور سائنسی انداز میں کرائم سین معائنہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یونٹ کی مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں