پری رمضان میگا بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز

پری رمضان میگا بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز

بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی زیرنگرانی کیمپس میں شہریوں نے خون عطیہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان میری ٹائم میوزیم کے احاطے میں پری رمضان میگا بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس اہم مہم کا انعقاد سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی زیرنگرانی کیا گیا۔تقریب میں اویس قادر شاہ نے خصوصی شرکت کی اور بلڈ ڈونیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر مختلف بلڈ ڈونیشن کیمپس قائم کیے گئے جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں خون عطیہ کیا۔ نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی گیمنگ ایریا بھی قائم کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس کارِ خیر میں شریک کیا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد رمضان المبارک سے قبل خون کی ممکنہ قلت پر قابو پانا اور رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے ، کیونکہ رمضان کے دوران اکثر بلڈ بینکس کو خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس موقع پر علی خورشیدی نے کہا کہ یہ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو ایک بہترین اور بروقت اقدام ہے ۔ اجتماعی مہمات کے ذریعے خون کی کمی جیسے اہم مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔تقریب میں شریک شہریوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرکے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں