نڈھی کاٹیج انڈسٹریز پلاٹس کیس رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

نڈھی کاٹیج انڈسٹریز پلاٹس کیس رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر مبینہ قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر کمیٹی نے تاحال اپنا کام مکمل نہیں کیا۔ عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔ سرکاری وکیل جلیل زبیدی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الاٹیز سے مشاورت کے بعد جلد لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا۔  عدالت نے درخواست کی سماعت مزید ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں