ضلع شرقی اور جنوبی کو پانی کی فراہمی میں ریلیف فراہم

 ضلع شرقی اور جنوبی کو پانی کی فراہمی میں ریلیف فراہم

ایل ایس آر اور سی آئی 60واٹر پمپنگ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کاافتتاح پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں بلکہ اجتماعی کام ہونا چاہیے ،میئرمرتضیٰ وہاب

کراچی(آئی این پی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں پانی کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے ، جس کا براہِ راست فائدہ شہریوں کو ہوگا، ماضی میں ان پمپنگ اسٹیشنز کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث پانی شہریوں تک نہیں پہنچ پا رہا تھا، حالانکہ شہر میں پانی موجود تھا لیکن پمپنگ کی کمی اور خراب نظام کے باعث ترسیل متاثر ہوتی تھی۔ نئے پمپس کی تنصیب سے گارڈن، میٹھا در اور کھارادر کے علاقوں میں پمپنگ میں واضح اضافہ ہوا ہے اور بعض مقامات پر پانی 12 فٹ تک پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل ایس آر اور سی آئی 60 واٹر پمپنگ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور نئے نظام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس مو قع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ، میئر کراچی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں بلکہ اجتماعی کام ہونا چاہیے ، ایل ایس آر اور سی آئی 60 پمپنگ اسٹیشنز پر 18 سے 20 سال پرانے کم استعداد پمپس کی جگہ جدید ہائی کیپیسٹی پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ان اقدامات سے روزانہ 40 سے 50 لاکھ گیلن اضافی پانی کی فراہمی ممکن ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں