روہڑی:حرکت قلب بند ہونے سے 2بہنیں جاں بحق

روہڑی:حرکت قلب بند ہونے سے 2بہنیں جاں بحق

چھوٹی بہن کے انتقال کی خبر سن کربڑی بہن بھی چل بسی، جنازے اٹھنے پرکہرامحیدر آباد، محراب پور میں ٹریفک حادثات، 2اموات، بچے کے اغوا کا ملزم پکڑا گیا

روہڑی، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) روہڑی میں حرکت قلب بند ہونے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ حیدر آباد اور محراب پور میں حادثات نے 2 جانیں لے لیں۔ روہڑی کے علاقے علی واہن میں حنیفہ بیگم زوجہ رفیق احمد سومرو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی، چھوٹی بہن کے انتقال کی خبر پر بڑی بہن اختری بیگم زوجہ محمد اشرف راٹھور بھی حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی، دونوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا، دوجنازے اٹھنے پر فضا سوگوار ہو گئی۔ ادھر حیدرآباد میں رانی باغ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ حلیم کے نام سے ہوئی زخمیوں میں شفیق، ناصر اور اختر شامل ہیں لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ محراب پور کے قریب مورو دادو روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 125 موٹر سائیکل سوار فراز احمد ولد محکم الدین کلہوڑو جاں بحق اور اسکا ساتھی زخمی ہوگیا، کورائی پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق مورو شہر سے ہے ۔ دوسری جانب بچہ اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی، اغوا اور ڈرامائی بازیابی کا واقعہ گاؤں داد واہ میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے 6 سالہ بچے کو اغوا کرنیوالے مبینہ اغوا کار کو تعاقب بعد پکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار نے بچے کو گنے کی فصل میں چھپانے کی ناکام کوشش کی۔ دولت پور میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر 3 بسوں کو حادثہ پیش آنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں