اسٹیل مل سے آلات نکالنے والے ملزمان گرفتار

اسٹیل مل سے آلات نکالنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل مل سے چاندی/تانبہ کے آلات نکالنے والے ملزمان گرفتار، بن قاسم پولیس کی خفیہ کارروائی بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی دھات چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پولیس نے مشینری سے 542 گرام چاندی/تانبہ کے قیمتی آلات برآمد کرلیئے ۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم مشینری سے قیمتی کنڈکٹر اور چاندی/تانبہ کے آلات نکال کر فروخت کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد اور سدھیر کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں