ٹی ایم سی ماڈل کالونی ٹاؤن میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ

ٹی ایم سی ماڈل کالونی ٹاؤن میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ

کراچی(آن لائن)ٹی ایم سی ماڈل کالونی ٹاون میں اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم ایس پی عدیل سہویو کے قیادت میں ماڈل کالونی ٹاون پہنچی ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا چھاپہ ماڈل کالونی ٹاؤن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پے درپے مبینہ کرپشن کی وارداتوں کے تناظر میں ہے ۔ حالیہ دنوں ہی ماڈل کالونی ٹاؤن میں کروڑوں روپے کی این آئی ٹیز منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ کئے جانے والے ٹینڈرز سیاسی سفارشوں کی بنیاد پر دیئے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں