ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 10سالہ بچی کو کچل دیا

ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 10سالہ بچی کو کچل دیا

کیماڑی کی رہائشی تھی ،ڈرائیور گرفتار،پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیاسرجانی میں رکشے سے اترنے والی خا تون واٹر ٹینکر کی ٹکر لگنے سے چل بسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے واقعات میں خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ لنک روڈ کے قریب سوزوکی اور ویگو کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹول پلازہ کے قریب واقع بقائی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ویگو ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ گڈاپ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ادھر کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد میں ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بائیک پر سوار دس سالہ بچی حسیبہ جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔جیکسن پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا بچی اپنے نانا کے ہمراہ اسکول جارہی تھی کہ سکندر آباد اسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا متوفیہ کیماڑی گلشن سکندر کی رہائشی تھی جس کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ خاتون جیسے ہی رکشے سے اتری تو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں