اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

 اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے مختلف علاقوں کی اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ صدر، گذری، ایم اے جناح روڈ، گارڈن ایریا اورکورنگی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی۔اس کے علاوہ گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہ پاکستان، ناظم آباد، لسبیلہ، ناظم آباد، بورڈ آفس میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی ہے ۔ سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یوپی، پاورہاؤس، فورکے چورنگی، شارع فیصل ایئرپورٹ، راشد منہاس روڈ ، یونیورسٹی روڈ، ہینو چورنگی، سنگرچورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی پر ٹریفک روانی میں خلل پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں