رمضان المبارک میں 26157 پولیس افسران و اہلکار تعینات

رمضان المبارک میں 26157 پولیس افسران و اہلکار تعینات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کراچی میں مجموعی طور پر 26157 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ رمضان المبارک میں امن وامان کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے ، تراویح کے 4582 مقامات پر 10133 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ، 4007 مساجد، 270 امام بارگاہیں اور 305 اوپن مقامات سکیورٹی پلان میں شامل ہیں۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ 353 تجارتی وعوامی مقامات پر 2989 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، 126 مارکیٹس، 219 مالز اور شاپنگ سینٹرز اور 8 رمضان بازار پر سخت سکیورٹی ہوگی۔حساس مقامات پر اضافی نفری ہوگی، اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا، داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام ڈیوٹی افسران کو الرٹ رہنے اور فوری رسپانس یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ، شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں