جماعت اسلامی کے 30کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جماعت اسلامی کے 30کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

فیصلہ آج متوقع، دہشتگردی دفعات کا اطلاق بدنیتی ، الزامات عمومی نوعیت کے ہیں ،وکیل صفائی۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے 30کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں جماعت اسلامی کے 30 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر احتجاج اور دھرنے کے تناظر میں درج کی گئی، مقدمے میں ہنگامہ آرائی، سرکاری اہلکاروں کو زخمی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تاہم ملزمان کے خلاف کوئی مخصوص کردار، کوئی واضح اقدام، کسی خاص زخمی کو نقصان پہنچانے کی نسبت یا کسی ہتھیار کی برآمدگی ظاہر نہیں کی گئی، بلکہ الزامات عمومی اور اجتماعی نوعیت کے ہیں۔ وکیل صفائی نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ ایف آئی آر کے متن سے دہشت گردی کے قانون میں بیان کردہ مقاصد یا ارادے کا اظہار نہیں ہوتا۔ زیادہ تر دفعات قابلِ ضمانت ہیں جبکہ بعض دفعات کے اطلاق کیلئے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں