اسٹیل مل میں اسکریپ چوری پر کریک ڈاؤن، 400کلو کاپر برآمد، ملزمان فرار

اسٹیل مل میں اسکریپ چوری پر کریک ڈاؤن، 400کلو کاپر برآمد، ملزمان فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔۔

کارروائی کے دوران لوہا و اسکریپ سے لوڈ ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ملزمان گاڑی میں لوڈ چوری شدہ سامان فروخت  کے لئے لے جارہے تھے ۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔دوران کارروائی پولیس نے گاڑی سے تقریباً 400 کلو چوری شدہ کاپر برآمد کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں