گراں فروشی کیخلاف انتظامیہ متحرک، شکایتی مراکز قائم
شہری زائد قیمت کی شکایت 1299پر کریں،سخت کارروائی کی جائے گی،کمشنرکورنگی،وسطی اور جنوبی اضلاع کی اہم مارکیٹوں میں خصوصی شکایتی مراکز فعال
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی سے متعلق شہر یوں کی شکایت کے ازالے کیلئے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔اس سلسلے میں کمشنر کراچی کنٹرول روم پر شکایتی مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔شہری زائد قیمت کی شکایت 1299 پر کریں ۔ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔کمشنر نے کہا کہ شہر یو ں کو چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کی نشاندہی کر نے میں مدد کریں ۔ کمشنرکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی شکایتی مرکز قائم کردیے ہیں ،شہری ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے علاوہ ان کی نگرانی میں قائم شکایتی مرکز پرشکایت کرسکتے ہیں۔ ضلع کورنگی میں لیاقت مارکیٹ ٹنکی مارکیٹ ،شاہ فیصل کالونی نمبر 3 مارکیٹ ،رفاع عام شاہ فیصل کالونی نمبر ون مارکیٹ بھٹا ئی کالونی ، کورنگی نمبر 2 مارکیٹ ،کورنگی نمبر 3 مارکیٹ ،با بر مارکیٹ ،کورنگی نمبر 6 مارکیٹ ، کے ایریا مارکیٹ اور کلو چوک شامل ہیں۔ ضلع ملیر میں ویجی ٹیبل اینڈ فروٹ مارکیٹ ،گوشت مارکیٹ ، بی ایریا مارکیٹ ،میمن گوٹھ مارکیٹ مین بازار کاٹھور مین بازار گڈاپ مین بازار بھٹائی باد ،مین مارکیٹ بچت بازار ضلع وسطی میں بلاک ایم میٹ مارکیٹ ،ناگن چورنگی ،خدیجہ مارکیٹ ،ڈسکو موڑ اینڈ موڑ ،پاور ہاؤس سندھی ہوٹل واٹر پمپ لیاقت آباد سپر مارکیٹ گول مارکیٹ پاپوش مارکیٹ اور لیاقت چوک پر شکایتی مرکز قائم کیے گئے جبکہ جنوبی میں جوڑیا بازار ،دہلی کالونی رنچھوڑ لائن کھڈہ مارکیٹ اور ایمپریس مارکیٹ شامل ہیں ۔