الخدمت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر افطار پوائنٹس کا قیام

الخدمت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر افطار پوائنٹس کا قیام

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت نے شہر کے مختلف علاقوں میں افطار پوائنٹس قائم ہیں جو پورا رمضان افطار وسحر کے اوقات میں روزہ دار مسافروں ۔۔۔

،راہ گیروں اورشہریوں کی خدمت میں مصروف ہوں گے ۔ الخدمت نے ماہ مقدس میں شہر کے 3مقامات ٹیپو سلطان روڈ،ناہید سپر اسٹور،لیاقت نیشنل اسپتال کے سامنے بڑے افطار پوائنٹس قائم ہیں جبکہ شہر کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر بھی افطار پوائنٹس قائم کیے ہیں،جہاں سے یو میہ سیکڑوں افراد استفادہ کر یں گے ۔دریں اثناچیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ شہر میں قائم الخدمت کے دستر خوان رمضان المبارک میں افطار پوائنٹس میں تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ٹیپو سلطان روڈ پرواقع افطار پوائنٹ پر سحری کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں