سکھر:تاجر وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، تجارتی امورپر گفتگو

سکھر:تاجر وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، تجارتی امورپر گفتگو

تجاوزات، غیر قانونی اسٹالز سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی، حاجی شفیع، آپریشن کا مطالبہٹریفک مسائل حل کیلئے متعلقہ اداروں سے ملکر اقدامات کرینگے ، سارہ فراز، یقین دہانی

سکھر(بیورو رپورٹ) تاجر سپریم کونسل کے صدر و شاہی بازار کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی نے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھر سارہ فراز سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی جس میں شہر کے انتظامی اور تجارتی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وفد نے شہریوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بے ہنگم انکروچمنٹ، فٹ پاتھوں پر قائم ریڑھیوں اور غیر قانونی اسٹالز کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ خریداروں اور پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شاہی بازار، فرئیر روڈ اور دیگر تجارتی مراکز میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وفد نے مطالبہ کیا کہ شہر کی فٹ پاتھوں پر بلاامتیاز انکروچمنٹ آپریشن کیا جائے تاکہ مستقل بنیادوں پر مسئلے کا حل ممکن ہو سکے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھرسارہ فراز نے تاجر رہنماؤں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ انکروچمنٹ اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر دکان پر Dry Powder Fire Extinguisher رکھنا لازمی ہے ۔یہ اقدام آپ کی، آپ کے ملازمین اور گاہکوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری دکاندار پر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں