شہداد پور:ڈیوٹی میں غفلت، سانگھڑ پولیس کے 20اہلکار برطرف

شہداد پور:ڈیوٹی میں غفلت، سانگھڑ پولیس کے 20اہلکار برطرف

پولیس لائنز، قاضی احمد میں ایمرجنسی کے دوران نفری نہ بھیجنے پرسخت اقداماے ایس آئی، بڑا منشی شامل، سرہاری، مقصودو رند ، دریا رند تھانوں سے تعلق

 شہدادپور (نمائندہ دنیا )ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اے ایس آئی اور ایک بڑے منشی سمیت 20 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی کے جاری کردہ حکم کے مطابق پولیس لائنز میں نفری نہ پہنچانے اور ایمرجنسی کے دوران قاضی احمد میں بروقت نفری نہ بھیجنے پر سخت ایکشن لیا۔ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب قرار دیے گئے اہلکاروں میں سرہاری تھانے کے اے ایس آئی عبدالغفور پلہ، اے ایس آئی عثمان، محمد اسحاق، خورشید علی، نادر خان، سراج الدین کے علاوہ مقصودو رند اور دریا خان رند تھانے کے بڑے منشی اصغر مگسی، چھوٹے منشی شبیر سمیجو، چھوٹے منشی زاہد زرداری، پولیس اہلکار وریام زرداری، شیر علی زرداری، فرمان منگی، قاصر رند، رمضان ڈاہری، علی نواز بگھیو، سہراب جمالی شامل ہیں، جنہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس حکم کے بعد ضلع بھر کے دیگر پولیس اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جبکہ سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں