گلستان جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر سے باجوڑ کے۔۔
رہائشی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020 میں دیگر فتنہ الخوارج دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ کرنے اور سرکاری مشینری کو نذرِآتش کرنے میں ملوث ہے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے ۔گرفتار ملزم اس واقع کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔