رائل تھائی قونصلیٹ جنرل کی کاروباری میٹنگ اور فیکٹری کا دورہ
کراچی (سٹی ڈیسک)رائل تھائی قونصلیٹ جنرل سوراشیٹ بونٹیننڈ، قونصل ڈاکٹر چوٹیراٹ کومارادت اور اکنامکس اینڈ پولیٹیکل آفیسر دانیال احمد فضل نے لی مینڈوزا فارماسیوٹیکل(پرائیویٹ) لمیٹڈ۔۔۔
، میڈی کیم گروپ آف کمپنیز، کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری میٹنگ کی اور فیکٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر خرم خلیل نینی تال والا، جنرل منیجر ارشد افتخار، سینئر منیجر کوالٹی ایشورنس رضا شاہد، سینئر منیجر انجینئرنگ ایم خلیق، سینئر منیجر کوالٹی کنٹرول ذیشان انورتھے ۔دورے کا مقصد تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون، اور صنعتی شراکت داری کو مضبوط بنانا تھا۔ میٹنگ کے دوران رائل تھائی قونصلیٹ جنرل کے نمائندوں نے تھائی لینڈ کی بڑھتی ہوئی صنعتی صلاحیتوں، سرمایہ کاروں کیلئے دوستانہ پالیسیوں اور ایشیائی منڈیوں میں اس کی اسٹریٹجک پوزیشن کو اجاگر کیا۔ تجارتی سہولتوں کو بڑھانے ، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی، تھائی لینڈ میں میڈی کیم مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ اور تھائی اور پاکستانی انٹرپرائزز خاص طور پر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے درمیان بزنس ٹو بزنس کنیکٹوٹی کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔وفد نے پاکستان کے پیداواری معیارات، تکنیکی صلاحیتوں اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں خو بصیرت حاصل کرنے کیلئے لی مینڈوزا فارماسیوٹیکل (پرائیویٹ)لمیٹڈ کا بھی دورہ کیا۔