مہنگائی نے شہریوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا،پیر ارشدکاظمی
کراچی (این این آئی)تحریک اہلسنّت سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بجلی و پانی کی کمی، روزگار کے مواقع کی محدودیت اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عام شہریوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے ، موجودہ حالات میں عوام کے لیے یہ مہینہ مشکلات اور پریشانیوں کا سبب بھی بن رہا ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ حکومت سندھ اور متعلقہ ادارے عوام کی سہولت، بنیادی ضروریات اور فلاح کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔