ردار عبدالرحیم کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد
کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان قومی وحدت اور معاشرتی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔ سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کا صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ کے حکمران سستی شہرت کے حصول کے لیے مندروں میں جا کر ہندو مذہبی رسومات میں شرکت تو کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر ہندو برادری کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹی پریا کماری کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اب تک ڈاکوں کے چنگل سے بازیاب نہیں کراسکی۔