پاکستان اپنا موقف واضح اورظالم کی مذمت کرے ،علما و مشائخ کا مطالبہ

 پاکستان اپنا موقف واضح اورظالم کی مذمت کرے ،علما و مشائخ کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر کے علمائومشائخ نے عالمی دہشتگرد اسرائیل وامریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران پر بلاجواز جارحیت،عام شہروں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان اپنا موقف واضح اورظالم کی مذمت کرے ،ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیںملک کے 25کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کریں۔یہ بات جمعیت اتحاد العلمائومشائخ کے تحت منعقدہ علمائمشائخ کانفرنس میں منظور ہونے والی قراردادمیں کہی گئی۔جس میں سندھ بھر سے علمائے کرام شریک تھے ۔قرارداد میں مزیدکہا گیا کہ اسرائیل وامریکہ جو کہ اس دور کے فرعون وشداد بن گئے ہیں نے ایک آزاد وخودمختار مسلمان ملک پر ننگی جارحیت کی ہے ۔ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اہل وعیال سمیت ان کے دفتر میں شہید کردیا گیا ہے ۔ پور ے ایران پر عام شہریوں کو سیکڑوں کی تعداد میں شہید کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں