نوجوان نسل کی تربیت اسلامی بنیادوں پر کی جائے ، مفتی فیض قادری

نوجوان نسل کی تربیت اسلامی بنیادوں پر کی جائے ، مفتی فیض قادری

کراچی(این این آئی) جماعت غوثیہ اہلسنّت انٹرنیشنل کے چیئرمین ابوالحسن مفتی محمد فیض احمد قادری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی تربیت اسلامی اصولوں، اخلاقی اقدار اور دینی تعلیمات کی روشنی میں کی جانی چاہیے۔۔۔۔

 تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں اور ملک و ملت کے لیے مفید ثابت ہوں۔مفتی محمد فیض احمد قادری نے زور دیا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو غیر اخلاقی رجحانات، سماجی برائیوں اور منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین، اساتذہ، دینی ادارے اور سماجی تنظیمات کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کی تربیت صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ اسلامی تربیت، اخلاقی رہنمائی، سیرت النبی کی تعلیمات اور سماجی شعور کے ذریعے مکمل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں