مختلف بینکوں میں لگی ای ٹی ایم مشینیں بند،عوام پریشانی سے دو چار
کراچی (آئی این پی)مارچ کا نیا مہینہ شروع ہو تے ہی مختلف بینکوں میں لگی ای ٹی ایم مشینیں بند کر دی گئیں جس کی وجہ سے عوام پریشانی سے دو چار ہو رہے ہیں۔۔۔
بینک صارفین جب متعلقہ بینک سے ای ٹی ایم بند ہو نے کے بارے میں دریافت کر تے ہیں تو انہیں کہا جا تا ہے کہ لنک ڈاؤن ہے اس لئے ایم ٹی ایم کام نہیں کر رہا جب کہ بعض بینکوں سے لوگ اس لنک ڈاؤن میں بھی کیش نکال لیتے ہیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد کیش نکالنے سے محروم رہتی ہے بعض ایم ٹی ایم مشین میں دانسیتا طور پر کیش نہیں ڈالا جا تا ہے عام طور پر یہ صورتحال ہر ماہ کی یکم تاریخ سے لے کر پانچ تاریخ تک رہتی ہے اور اس کے بعد لوگوں کو کیش کا مسئلہ نہیں ہو تا اس بارے میں لوگ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویٹ سائٹ پر شکایت بھی درج کرا رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔