یہود ونصاری وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں، شاداب رضا

یہود ونصاری وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں، شاداب رضا

سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم ممالک کو اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگادین اسلام ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کی مدد کا درس دیتا ہے

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں انسانیت ،ہمداردی اور اخلاقی اقدار کی اہمیت سکھاتا ہے ،ضرورت مندوں کی مدد کرنا ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان کیلئے سہولتیں فراہم کرنا رمضان کی روح ہے ،رمضان صرف خود کو روحانی تربیت دینے کا مہینہ نہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی سکون راحت اور مدد کا ذریعہ ہے ،رمضان کا اثر صرف فرد تک محدود نہیں بلکہ معاشرت اور ملک کی ترقی میں بھی نظر آتا ہے ،رمضان کی روح کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان اپنے دل اور عمل کو پاکیزہ کرے اور اپنے نفس پر قابو پائے ،دوسرے کے دکھ درد کو سمجھے اور اللہ کے قریب ہونے کی کوشش کرے ،یہود ونصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم ممالک کو اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،یہود ونصاری ٰمسلم ممالک پر حملے کرکے ان کے وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

اسرائیل امریکا اور بھارت پوری دنیا میں مسلم ممالک پر حملے اور مسلم نسل کشی کررہے ہیں ،دین اسلام ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کی مدد کا درس دیتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دہشتگردوں کو جدید اسلحہ اور فنڈنگ کررہا ہے ،طالبان رجیم کا رمضان مبارک کے مقدس مہینہ میں حملے کھلی بربریت ہے ،پاکستان کے عوام متحد ہیں اور ملک کی سلامتی ودفاع کیلئے قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،بھارت کے طاقت کے غرور کو جذبہ ایمانی اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہوکر خاک میں ملادینگے ،حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو  دشمن قوتوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں