بلدیہ عظمی محکمہ انجینئرنگ کیخلاف کنٹریکٹر زایسوسی ایشن کا وائٹ پیپر جاری

بلدیہ عظمی محکمہ انجینئرنگ کیخلاف کنٹریکٹر زایسوسی ایشن کا وائٹ پیپر جاری

کراچی (این این آئی) بلدیہ عظمی کراچی محکمہ انجینئرنگ کیخلاف کراچی کنٹریکٹر زایسوسی ایشن نے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کرپشن اوربدعنوانیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،شہر میں ترقیاتی کام متاثر ہونے کی ذمہ داری کرپٹ ایکس ای این اور افسران پر عائد کردی۔۔۔

 ایگزیکیویشن کے نام پر بھاری کمیشن وصولی کے الزامات،میئر کراچی سے اربوں کے ترقیاتی فنڈز کی مبینہ بندر بانٹ اور ڈائریکٹ کنٹریکٹ کے ذریعے ٹھیکوں کی مبینہ خریدوفروخت کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ،ایسوسی ایشن نے 10 کروڑ سے زائد لاگت کے منصوبے رحیم بخش سومرو روڈ کی مبینہ خلاف ضابطہ تعمیر پر ہونے والی انکوائری رپورٹ بھی منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ایمپریس مارکیٹ اور ہادی مارکیٹ سمیت دیگر منصوبے جو مبینہ طور پر بغیر ٹینڈرنگ کے دیئے گئے ان کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری شکایات جمع کرادی ہے ۔میئر کراچی کو خط میں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ انجینئرنگ کیونکہ کے ایم سی کا ہم محکمہ ہے اور شہر کی ترقی کیلئے اس محکمے کا اہم کردار ہے لیکن یہاں قوانین کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں