آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے ماجو اورسیف میں مفاہمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن(سیف)اور محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) کے درمیان آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔۔۔
اشتراک کے تحت طلبا کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے ، اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز منعقد ہوں گے ، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تکنیکی معاونت دی جائے گی اور باہمی علمی تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔مفاہمتی یادداشت پر محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر گھنور علی لغاری نے دستخط کیے ، جبکہ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔