گلبرگ ٹاؤن ، انچولی میں جدید فلڈ لائٹس کا افتتاح

گلبرگ ٹاؤن ، انچولی میں جدید فلڈ لائٹس کا افتتاح

گراؤنڈ میں 10پولوں پر 600واٹ کی 60جدید لائٹیں نصب کی گئی ہیںہمارے بلدیاتی نمائندے سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،منعم ظفر

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ انچولی، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 کے امروہہ گراؤنڈ میں جدید فیلڈ لائٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ گراؤنڈ میں 10 پولوں پر 600 واٹ کی مجموعی طور پر 60 جدید لائٹیں نصب کی گئی ہیں جس سے کھیلوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے لیے رات کے اوقات میں بھی بہترین روشنی میسر آئے گی۔افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج، سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، یو سی ون کے چیئرمین عاصم مخدوم، وائس چیئرمین صابر حسین، ایکس ای این ایم اینڈ ای محمد یاور، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، معززینِ علاقہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

علاقہ مکینوں نے گراؤنڈ کو روشن کرنے پر جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو روشن اور آباد کر کے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا احسن اقدام ہے ۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے عوامی فلاحی منصوبے جاری رہیں گے ۔ منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں آج سے 21 سال قبل بھی جماعت اسلامی کے دور میں ہی اس گراؤنڈ کو روشن کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں