رکشہ میں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والا گرفتار

رکشہ میں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والا گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں پولیس کی دوران گشت کارروائی،انسانی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والا ملزم گرفتار۔۔۔

 ملزم ناظم ولد کریم بخش گرفتار ملزم سڑک کنارے رکشہ میں چلتی پھرتی دکان بنا کر ایل پی جی گیس فروخت کر رہا تھا،یہ عمل کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن کر شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال سکتا تھا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 عدد ایل پی جی گیس سلنڈر برآمد کر کے ضبط کر لیے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں