شاہ لطیف یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی
محراب پور(نمائندہ دنیا)شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یونیورسٹی کے شعبہ قانون سے تعلق رکھنے والے ٹھری میرواہ کے رہائشی نوجوان شکیل شر نے۔۔۔
یونیورسٹی شعبہ قانون کی انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ نوجوان نے اپنے وائس میسج میں کہا کہ وہ مجبوری اور مسائل کے باعث سیمسٹر میں شرکت نہیں کر سکا جس پر شعبے کے سربراہ سے رابطہ کرکے خصوصی رعایت مانگی تھی جو نہ ملنے پر خودکشی کر رہا ہوں۔ پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔