سیہون :خاتون منشیات ڈیلر گرفتار، 4 کلو چرس برآمد

سیہون :خاتون منشیات  ڈیلر گرفتار، 4 کلو چرس برآمد

سیہون شریف (نمائندہ دنیا) سیہون پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی،چرس ڈیلر گرفتار، 4 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون پولیس نے ایس ایچ او ذوالفقار اوڈہانو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر آمنہ بلوچ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کرلی ،جبکہ گرفتار ملزمہ کیخلا ف تھانہ سیہون میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں