لاپتہ شہریوں کے بارے میں پیش رفت رپورٹس طلب

 لاپتہ شہریوں کے بارے میں پیش رفت رپورٹس طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران دو افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیئے۔۔۔

 جبکہ دیگر لاپتہ شہریوں کے بارے میں پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔ سماعت کے دوران پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شہری نعمان شاہ اور سیف الرحمن گھر واپس آچکے ہیں۔ عدالت نے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں