پولیس چیف کی زیر صدارت یومِ علی ؓ کے سلسلے میں اجلاس

پولیس چیف کی زیر صدارت  یومِ علی ؓ کے سلسلے میں اجلاس

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 21 رمضان المبارک کو یومِ علی ؓکے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فقہ جعفریہ کے علما کرام، مجالس و جلوس منتظمین، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی ائی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علما اور منتظمین نے پولیس کے سابقہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ سول انتظامیہ سے مکمل رابطہ رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی اور علما کرام کی موثر حفاظت یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس کے اختتام پر مکمل تعاون کی یقین دہانی اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں