ٹھیکیداری نظام میں ملازمین کا استحصال ہورہا ہے ، ٹریڈ یونین

ٹھیکیداری نظام میں ملازمین کا استحصال ہورہا ہے ، ٹریڈ یونین

20سے 25ہزار تنخواہ، بھرتی کا خط ہے نہ ملازمت کاثبوت، مرکزی نائب صدرقانون موجود متعلقہ ادارے عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام، محبوب علی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز رجسٹرڈ NIRC کے مرکزی نائب صدر اور بزرگ مزدور رہنما محبوب علی قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیکٹریوں و کارخانوں اور سندھ کے اداروں میں ڈیلی ویجز کام کرنے والے ملازمین کو ٹھیکیداری نظام کے تحت 20 ہزار سے 25 ہزار ماہوار تنخواہ دیکر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ ملازمت کا کوئی ثبوت، بھرتی کا خط وغیرہ بھی نہیں دیا جارہا، نہ ہی دیگر قانونی حقوق و مراعات ادا کی جارہی ہیں جبکہ قانون تو موجود ہے مگر متعلقہ ادارے اس پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے بڑا تہوار عید الفطر کی آمد آمد اور مہنگائی کا دور دورہ ہے۔

ایسے میں قلیل تنخواہ ، دو وقت کی روٹی بچوں کو دینا اور زندگی بسر کرنا مشکل ترین ہے ، ایسی صورت میں اپنے خاندان کیلئے عید کی حقیقی خوشیاں کہاں سے اور کیسے خرید یں گے ، ایسے میں ضروری ہے کہ تمام کارخانوں و فیکٹریوں کے اندر تمام سرکاری اداروں ، کارپوریشنوں بشمول ایچ ڈی اے ، ایس ڈی اے کے تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو عید الفطر سے 10 روز قبل ایک ماہ کی تنخواہ بطور ‘‘بونس ’’ منافع میں سے دیئے جائیں تاکہ ملازمین عید کی خوشیاں حاصل کرسکیں اور اہل خانہ عید کی خوشیوں سے مستفید ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں