اندھیر نگری چوپٹ راج کب تک چلے گا؟پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کوئٹہ ٹاؤن سمیت ملک بھر میں تقریباً چھ ہزار ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لاکھوں متاثرین انصاف کے منتظر ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔
عوام اپنی زندگی بھر کی خون پسینے کی کمائی نام نہاد بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں لٹا بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی دادرسی کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا جا رہا۔ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے ۔ کیا دنیا کے کسی اور ملک میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ لاکھوں لوگ اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھیں اور ریاست خاموش تماشائی بنی رہے ؟ آخر کب تک عوام نام نہاد بلڈرز کے جھانسوں میں آ کر اپنی محنت کی کمائی لٹاتے رہیں گے ؟۔