سانگھڑ:بدامنی کے خلاف تاجروں کا مظاہرہ

سانگھڑ:بدامنی کے خلاف تاجروں کا مظاہرہ

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) سانگھڑ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔

 مظاہرین کا کہنا تھا گزشتہ رات میرپورخاص روڈ پر واقع گیس کی ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر شہباز قریشی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ فیڈریشن آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی محمد یامین قریشی، پیپلز پارٹی کے رہنما عامر قریشی، ذوالفقار ، احمد پٹھان اور دیگر کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایس ایچ او کافی عرصے سے تعینات ہے ، اس کے باوجود شہر میں منشیات فروشی سمیت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں